جمعہ 17 جنوری 2025 - 05:00
احکام شرعی | تعلیم حاصل کرنے کی جگہ پر نماز

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے تعلیم حاصل کرنے کی جگہ (کالج یا یونیورسٹی وغیرہ) میں نماز پڑھنے کے حکم کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تعلیم حاصل کرنے کی جگہ (کالج اور یونیورسٹی وغیرہ) میں نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے جسے ہم شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کر رہے ہیں:

* تعلیم حاصل کرنے کی جگہ (کالج اور یونیورسٹی وغیرہ) میں نماز پڑھنے کا حکم!

سوال: اپنے وطن سے دور کالج یا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے والے طلاب جو ہفتے میں پانچ دن ہاسٹل میں ہوتے ہیں، نماز کیسے پڑھیں؟

جواب: تعلیم کی جگہ یا جہاں انسان عارضی طور پر رہتا ہے وطن نہیں ہے البتہ اگر کسی کا ارادہ ہو کہ وہ کم از کم ایک سال کی تعلیم کی جگہ یا عارضی رہائش گاہ میں رہے گا کہ جو عرف میں مسافر شمار نہیں ہوتا تو 10 دنوں کی اقامت کا قصد کیے بغیر اس کی نماز پوری ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha